منشیات فروشوں اورناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی جاری،10ملزمان گرفتار

بدھ 18 جنوری 2017 15:53

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) سرگودہا پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے چرس505گرام، شراب37بوتلیںاور ناجائز اسلحہ برآمدکرکی10ملزمان کوگرفتارکر لیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کڑانہ پولیس نے عرفا ن احمد سکنہ چک 84جنوبی سے چرس155گرام، خالد سکنہ چک94جنوبی سے چرس110گرام، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے عبدالرحمن سکنہ جتوائی سے چرس240گرام، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے شاہ زیب سکنہ سراج کالونی سے شراب25بوتل، شاہد محمود سکنہ چک111شمالی سے ریوالور32بور معہ5گولیاں، تھانہ سلانوالی پولیس نے محمد نوید سکنہ لالیاں سے شراب15بوتل،محمد حسیب سکنہ چک133شمالی سے پسٹل30بور معہ2گولیاں، تھانہ شاہ پور صدرپولیس نے محمد قاسم سکنہ روات روالپنڈی سے رائفل۳۰۳بور، تھانہ لکسیاں پولیس نے محمد ریاض سکنہ داخلی دودہ سے بندوق12بور معہ16کارتوس، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے جاوید اقبال سکنہ چک67الف شمالی سے پسٹل30بور معہ4گولیاں برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں