زرعی ترقیاتی بینک سرگودہا برانچ نے اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈ جیت لیا

جمعرات 19 جنوری 2017 16:13

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء)زرعی ترقیاتی بینک سرگودہا برانچ نے سال 2016کا اعلیٰ کارکردگی پر ایوارڈ جیت لیا ۔ سرگودہا برانچ نے مجموعی طور پر پانچ ایوارڈ حاصل کئے ۔

(جاری ہے)

زونل چیف ڈیڈ بی ایل شوکت محبوب ملک نے ایک تقریب میں برانچ منیجر ملک آصف نواز کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا اور ادارہ کیلئے شاندار خدمات انجام دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ سرگودہا برانچ منیجر ملک آصف نواز کی سرپرستی میں ایسی شاندار کارکردگی کا سلسلہ آ ئندہ بھی جاری رکھے گی ۔ انہو ں نے کہاکہ سرگودہا برانچ کی کارکردگی دیگر بینک ملازمین کیلئے قابل تقلید ہے ۔ واضح رہے کہ سرگودہا برانچ نے سال 2016میں سو فیصد ریکوری کرنے کے علاو ہ کسانوں کو زیادہ قرضہ جات فراہم کئے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں