دیرینہ دشمنی کی بناء پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص قتل

بدھ 18 جنوری 2017 15:52

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) سرگودہا کی تحصیل سلانوالی کے نواحی گائوںمیںدیرینہ دشمنی پر مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطا بق 22سال قبل مقتول رفعت محمودنے محمدرفیق ولد محمدرمضان کو اسوقت فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتاردیاتھا جب دونوں مقتولین نے اس کے گھر پر حملہ کیا تھا ۔

(جاری ہے)

22سال بعد چک نمبری64جنوبی کارہائشی رفعت محمود اپنے قریبی عزیز زائدحسین کے ساتھ موٹرسائیکل پراپنے گائوں سے ڈیرہ پرجارہاتھا کہ گائوں کے قریب عبدالمنان، رمضان اوربابرنے ا ن پر فائرنگ کرد ی ۔جس کے نتیجہ میں رفعت محمودموقع پر جاں بحق ہو گیاجبکہ اس کا ساتھی زاہدحسین شدیدزخمی ہوگیا ۔پولیس تھانہ سلانوالی نے مقتول رفعت محمودکے والد کی درخواست پر عبدالمنان رمضان اوربابرسمیت پانچ افراد کے خلا ف مقدمہ د رج کر کے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں