منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ کیخلاف کاروائی جاری،17ملزمان گرفتار

ہفتہ 18 فروری 2017 16:52

سرگودھا۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) سرگودہا پولیس نے منشیات فروشوںاورناجائز اسلحہ کیخلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے پانچ کلو سے زائد چرس، شراب180بوتلیں ا ور ناجائز اسلحہ برآمدکرکے مزید17ملزمان کوگرفتارکرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاکیپٹن(ر) سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ بھیرہ پولیس نے محمد سلیم سکنہ بھیرہ سے چرس3000گرام، علی رضا ، سلطان ، لیاقت اور محمد علی سکنائے بھیرہ سے شراب14بوتل،تھانہ اربن ایریا پولیس نے محمد انور سکنہ کوٹ فرید سے چرس1325گرام،علی رضا سکنہ فیصل ٹاؤن سے چرس 350گرام،کاشف سکنہ آہیر کالونی سے شراب40بوتل،تھانہ شاہ پور سٹی پولیس نے اللہ بخش سکنہ شاہ داروضہ سے چرس240گرام،تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے فہیم عباس سکنہ اولڈسول لائن سے چرس160گرام،سیف اللہ سکنہ 100شمالی سے شراب10بوتل، امتیاز سکنہ 85شمالی سے شراب1بوتل، تھانہ کینٹ پولیس نے محسن سکنہ چک47شمالی سے شراب105بوتل،تھانہ سٹی پولیس نے سخاوت علی سکنہ چک132جنوبی سے شراب10بوتل، تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے اعجاز سکنہ مڈ ھ رانجھا سے بندوق12بور ، تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے صداقت سکنہ بگا بلوچاں سے پسٹل30بور معہ4گولیاں، محمد علی سکنہ بگا بلوچاں سے پسٹل30بور معہ2گولیاںبرآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں