ڈمپر ٹر ک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جا ں بحق

بدھ 22 فروری 2017 16:33

ڈمپر ٹر ک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جا ں بحق
سرگودھا۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء)ڈمپر ٹر ک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جا ں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سرگودھا اجنا لہ روڈ پر موٹر سائیکل سوارمحمد لطیف گھر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ی کے باعث ڈمپر ٹر ک سے اس کی ٹکر ہو گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار محمد لطیف موقع پر جا ں بحق ہو گیا‘ ڈمپر ٹر ک کا ڈرائیو ر موقع سے فرا ر ہو گیا‘تھانہ صدرپولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ‘ نامعلوم ڈمپر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں