سرگودھا میں ڈسٹرکٹ اور تحصیل بار کی پولنگ جاری ، 1800 سے زائد وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

ہفتہ 14 جنوری 2017 15:04

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا اور تحصیل بارز کے انتخابات کیلئے پولنگ کی وجہ سے وکلاء کی بڑی تعداد عدالتوں میں پیش نہ ہوئی جس کی وجہ سے عدالتوں میں آنیوالے سائلین کو آئندہ کی تاریخیں دیدی گئیں۔ دونوں گروپوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کیلئے ووٹ مانگنے کا سلسلہ دن بھر جاری رہا۔

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سرگودھا کے انتخابات میں 1800 سے زائد وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

امیدواروں کی جانب سے وکلاء کے مسائل حل کرنے اور سرگودھا میں ہائیکورٹ بینچ کے قیام کیلئے وعدے بھی کئے جاتے رہے ۔انتخابات کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ریونیو آفس میں بھی کام نہ ہونے کے برابر تھا ضلع کچہری میں وکلاء کی جانب سے چائے‘ پانی اور کھانے پینے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔اس سلسلہ میںلوگوں کی بڑی تعداد انتخابات کے بارے میں معلومات کیلئے ضلع کچہری کا دورہ کرتی رہی شدید سردی کی وجہ سے وکلاء نے ڈسٹرکٹ بار میں آگ سیکنے کیلئے خصوصی انتظام کیا تھا اس موقع پر وکلاء کی بڑی تعداد کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کی جیت کے دعوے کئے جاتے رہے۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں