نابینا بچے صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں ہیں،رانا اظہر خاں

پیر 16 جنوری 2017 16:36

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم رانا اظہر خاں نے کہا ہے کہ نابینا بچے صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم تر نہیں ہیں۔ اُن کی صلاحیتوں سے فائدہ اُٹھانے کے لیے ہمیں مسلسل جدوجہد کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

بصارت سے محروم کئی لوگ صلاحیتوں سے مالا مال ہوتے ہیں, تعلیم سب کا بنیادی حق ہے اس لیے نابینا بچوں کو زیورِ تعلیم سے آراستہ کرنا ہمارا فرضِ عین ہے ۔

حکومتِ پنجاب نابینا افراد کے مسائل حل کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر تعلیم رانا اظہر خاں نے گورنمنٹ بلائنڈ سکول میں منعقدہ خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نابینا طالب علم ہمدردی کے نہیں بلکہ ہماری مدد کے مستحق ہیں۔ اِن کی مخفی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا ہمارا فرض ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں