چوکیرہ کو سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنا کر اپنا وعدہ پورا کردیا ہے، محسن شاہنواز رانجھا

منگل 17 جنوری 2017 16:42

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر چوہدری محسن شاہنواز رانجھاء نے کہا ہے کہ ہمیں ترقیاتی کاموںسے روکنے کیلئے اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے جس میں وہ ہمیشہ کی طرح ناکام ہوگی، تمام ترمخالفت کے باوجود چوکیرہ کی عوام کو سوئی گیس کی فراہمی ممکن بنا کر اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔

حلقہ این اے 65 میں تعمیر و ترقی کا سفر کبھی نہیں رُکے گا،2018ء تک حلقہ کو ماڈل بنا کر دم لیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے چوکیرہ میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ ق لیگ کے ایم پی اے نے چوکیرہ کی عوام کو سوئی گیس کی فراہمی میں روڑے اٹکا کر ثابت کر دیا کہ انہیں عوامی مسائل کے بجائے اپنی سیاست عزیز ہے، آئندہ عام انتخابات میں عوام ان کا دھڑن تختہ کر دیںگے، چوکیرہ کو سوئی گیس کی فراہمی یہاں کی عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا جو 1کروڑ 80لاکھ روپے کی گرانٹ سے پورا کر دیا ہے، انشاء اللہ نواحی بستیوں کو بھی گیس کی فراہمی ممکن بنائی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ پانامہ لیکس پر مسلسل جھوٹ عمران خان کا مستقل وطیرہ بن چکا ہے، عمران خان اور ان کے ساتھی عوام کے سامنے پوری طرح بے نقاب ہوچکے ہیں، حکومت سپریم کورٹ میں بھی سرخرو ہوگی، اس موقع پر یوسی چیئرمین میاں خان محمدکلیار، میاں عمر خالد کلیار، حاجی منصب دار کلیار، میاں محسن کلیار، راجہ مجاہد ،حاجی گل محمد کلیار، قاسم کلیار کونسلر، چوہدری خالد مسعودرانجھا، چوہدری قاسم وڑائچ، ذوالفقار احمد مارتھ و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں