قومی صحت کارڈ پروگرام حکومت کا انقلابی منصوبہ ہے، حامد رضا بھٹی

منگل 17 جنوری 2017 16:42

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) قومی صحت کارڈ پروگرام حکومت کا انقلابی منصوبہ ہے ،ایسے پروگرام قوموں کی زندگی میں سنگ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار ضلعی کوارڈینیٹر وزیراعظم ہیلتھ کارڈ پروگرام رائے حامد رضا بھٹی نے بی ایچ یوشاہین آباد میں قومی صحت کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ضلع سرگودہا میں اس پروگرام سے اڑھائی لاکھ خاندان مستفید ہوںگے تقریباً ایک لاکھ سے زائد افراد کو کارڈ تقسیم کیے جاچکے ہیں جبکہ باقی ماندہ لوگوں کو چند روز میں کارڈ جاری کردئیے جائیںگے، اس موقع پر سٹی صدر راؤ عمران انجم، چوہدری اے ڈی گجر، ڈاکٹر ارشد ،چوہدری محمد حسین چیئرمین یو سی اور ممبر ضلع کونسل جویریہ بتول نے بھی خطاب کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں