حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ ہماری لیے بہترین مشعل راہ ہے، ڈاکٹر سعد صدیقی

منگل 17 جنوری 2017 16:42

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا مین کیمپس میںسیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں نامور مذہبی سکالرز اور علماء کرام نے بھر پور شرکت کی۔کانفرنس کا اہتمام یونیورسٹی کے اسلامک ڈیپارٹمنٹ نے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سعد صدیقی نے کہا کہ ہم سب بڑے خوش نصیب ہیں کہ آج ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ کے پروگرام میں شامل ہیں آنحضرت کی زندگی ہمارے لئے بہترین نمونہ ہیں، ہم آپ کے فرمودات پرعمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کو سنوار سکتے ہیں، اسی میں راہ نجات ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں آپ کے حسن اخلاق کو اپنا وطیرہ بنانا ہو گا، ہمیں آپ نے برداشت کا سبق دیا۔

اس موقع پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر محمد حسین نے ڈاکٹر سعد صدیقی و دیگر علماء کرام کا شکریہ ادا کیا۔ کانفرنس میں ڈاکٹر سعد صدیقی ، ڈاکٹر فیروز الدین شاہ، عبدالخالق پی ایچ ڈی اسلامک سکالر، مولانا خبیب، ڈاکٹر محمد حسین ہیڈ آف اسلامک ڈیپارٹمنٹ یونیورسٹی آف لاہور سرگودھا، حافظ محمد زبیر، حافظ ابراہیم، پروفیسر ارشد عزیز گورنمنٹ کالج میانوالی نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں