تعلیم کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے، عبدالرزاق ڈھلوں

منگل 17 جنوری 2017 16:42

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء) حکومت نے تعلیم کے فروغ کو اولین ترجیح دے رکھی ہے ۔ تعلیم کے ذریعے جہاں ہم ترقی کی راہوں میں گامزن ہو سکتے ہیں وہاں اس کی بدولت معاشرتی برائیوں پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔حکومت کی جانب سے ہونہار طلباء کی مختلف پروگرامز کے ذریعے حوصلہ افزائی سے تعلیم کے میدان میں انہیں نمایاں کامیابیاں ملنا شروع ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے نجی کالج میں طلباء میں وظائف تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ فر وغِ تعلیم میں نجی تعلیمی اداروں کے کردار کو جھٹلایا نہیں جاسکتا۔ قابل اور ذہین طلباء کو وظائف اورلیپ ٹاپ کی مفت تقسیم کے علاوہ سرکاری تعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی کو بھی ہر صورت یقینی بنایاجارہاہے ۔ انہوں نے طلباء پر زو ر دیا کہ وہ اپنی توجہ صرف اور صرف تعلیم پر ہی مرکوز رکھیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر کالج فیصل رزاق خواجہ ‘ وائس پرنسپل عتیق الرحمن اور نوید اقبال کے علاوہ طلباء کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں