شہر میں صفائی کی صورت حال بہتر بنا نے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا،ملک اسلم نو ید

جمعہ 20 جنوری 2017 17:25

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)میئر میونسپل کارپوریشن سرگودھا ملک اسلم نو ید نے کہا ہے کہ شہر میں صفائی کی صورت حال بہتر بنا نے کے عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ،اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجا ب میا ں شہبا ز شریف کی طر ف سے فراہم کی جا نے والی گاڑیا ں اور دیگر سا ما ن کارپوریشن کے عملہ کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

میئر ملک اسلم نو ید نے گذشتہ رو ز میڈ یا سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہا کہ شہر میں صفائی کے بہترین انتظامات کر نا ان کی اولین تر جیحات میں شامل ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ سینٹر ی ورکر ز کی کمی دور کر نے کے لئے نئے بھر تیا ں بہت جلد کر لی جائیں گی تاہم جو سینٹر ی ورکر گھر و ں میں بیٹھ کر کا م کئے بغیر تنخواہیں لینے کے عا د ی ہیں ان کے خلا ف سخت کاروائی کی جا ئے گی اور کا م نہ کر نے والے اہلکاروں کو نو کر یو ں سے فارغ کر دیا جا ئے گا ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں