سرگودھا، پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن ، 11 گرفتار

چرس1250گرام، شراب58بوتل و ناجائز اسلحہ برآمد

ہفتہ 21 جنوری 2017 19:49

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن ۔ چرس1250گرام، شراب58بوتل و ناجائز اسلحہ برآمد ۔11ملزمان گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا کی ہدایت پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے گذشتہ روز تھانہ اربن ایریا پولیس نے عبدالرحمن سکنہ ملت آباد سے چرس1250گرام، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے وقاص ، بادل اور عمران سکنائے حمید ٹاون سے شراب28بوتل، تھانہ لکسیاں پولیس نے محمد شعیب سکنہ دودہ سے شراب10بوتل، تھانہ سلانوالی پولیس نے محمد بلال سکنہ چک129جنوبی سے شراب5بوتل، نواز سکنہ چک129جنوبی سے شراب10بوتل، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمد ساجد سکنہ حیدر آباد ٹاون سے شراب5بوتل، تھانہ پھلروان پولیس نے اصغر سکنہ چک6ایم ایل سے رائفل444بور معہ4گولیاں، نواز سکنہ چک6ایم ایل سے بندوق12بور،تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے طاہر معاویہ سکنہ چک123الف جنوبی سے رائفل444بور معہ3گولیاں، صابر عباس سکنہ چک26جنوبی سے پسٹل30بور ،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے سرفراز سکنہ چک20جنوبی سے بندوق12بو رمعہ26کارتوس برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ۔

مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں