نوجوانوں میں اخلاقی اقدار اجاگر کرنے کے لیے اساتذہ ٴ کرام کو مسلسل محنت کرنی چاہیے،ڈاکٹر ہارون الرشید

اتوار 22 جنوری 2017 17:10

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) نوجوانوں میں اخلاقی اقدار اُجاگر کرنے کے لیے اساتذہ ٴ کرام کو مسلسل محنت کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

سید میر حسن جیسے اساتذہ کی نگرانی میں علامہ محمد اقبال جیسا شاگرد منظر عام پر آسکتاہے، اساتذہ ٴ کرام طالب علموں کی مخفی صلاحیتیں اُجاگر کرنے کے لیے اپنی ذمہ داریاں ملّی جذبے سے سرشار ہو کر ادا کریں، ان خیالات کا اظہار شاعر و ادیب ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے سٹینڈرڈ گروپ و کالجزسیال کوٹ کے گرلز کالج میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ملک محمد سعید ، محسن بلال ، میڈم شازیہ ، نوید سرور،فیصل ، محمد آصف، محمد علی، تسنیم کوثر، ذوالقرنین علی، بھی موجود تھے،ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے مزید کہا آج پاکستان جن مسائل سے دو چا رہے ان کا حل احساس ذمہ داری ہے جبکہ حکومت اور عوام میں اعتماد بحال رکھنے کا ذریعہ تعلیم ہے ، سٹینڈرڈ گروپ آف کالجز کی طرف سے ادبی خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم کو شیلڈ سے نوازا گیا۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں