ٹریفک کے 2مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق ،5 زخمی

پیر 23 جنوری 2017 15:36

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) سرگودہا اور گرد ونواح میں ٹریفک کے 2مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ کوٹ مومن بھلوال روڈ پر پیش آیا جس میں تیز رفتار رکشہ اور موٹرسائیکل کے تصادم میں ارشد نامی شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر 3افراد شدید زخمی ہوگئے ۔تحصیل شاہ پور کے قریب خوشاب سے موٹرسائیکل پر سوار ہوکر آنے والے 2افراد حکیم عطاء محمد اور کرم دین کو کار نے ٹکر ماردی جس کے باعث دونوں شدید زخمی ہوگئے ۔جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔متعلقہ تھانہ جات کی پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں