کمشنر سرگودہا کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سلانوالی کا دورہ،مختلف وارڈز سمیت میڈیکل سٹورز کامعائنہ کیا

منگل 24 جنوری 2017 14:16

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء)کمشنر سرگودہا ڈویژن ندیم محبوب نے محکمہ صحت کے حکام کو عوام الناس کیلئے صحت کی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ حکومت پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں ادویات سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے غیر معمولی اقدامات کر رہی ہے ، ان خیالات کااظہار انہوںنے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سلانوالی کے دورہ کے موقع پر کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی شمائلہ منظور کے علاوہ ہسپتال کے ایم ایس اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز سمیت میڈیکل سٹورز کامعائنہ کیا ،انہوں نے ہسپتال میں صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھر پور توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کی صورت میں ایکسرے مشین جنریٹر پر چلانے او رمیڈیسن سٹور میں ایئر کنڈیشنرلگانے کی بھی ہدایت کی۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں