سرگودہا کو مثالی ضلع بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائے گا، چیئرمین ضلع کونسلسردار عاصم شیر میکن

منگل 24 جنوری 2017 15:25

․ سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء)چیئرمین ضلع کونسل سردار عاصم شیر میکن نے کہا ہے کہ سرگودہا کی تعمیر وترقی او رضلع کو مثالی ضلع بنانے کیلئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیاجائے گا۔ تمام ممبران کا اعتماد حاصل کر کے ان کی بھر پور مشاورت او رراہنمائی سے ترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف او روزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کاممنون ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا ،پارٹی کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گا۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار آئی ایل ایم کالج کے زیر اہتمام ضلع کونسل او رمیونسپل کارپوریشن کے نو منتخب عہدیداروں کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سردار عاصم شیر میکن نے تقریب کے منتظم آئی ایل ایم کالج کے ڈائریکٹر چوہدری لیاقت علی وڑائچ کی طرف سے تقریب کے اہتمام او ران کی عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے ایم پی اے سردار بہادر عباس میکن ‘ میئر سرگودھاملک اسلم نوید ‘ سردار لال خان میکن اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں