عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کو بتدریج یقینی بنایا جارہا ہے ،محسن شاہنواز رانجھاء

ہفتہ 18 فروری 2017 15:14

سرگودھا۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھاء نے کہا ہے کہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کو بتدریج یقینی بنا رہی ہے ،2018ء کے الیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔سوئی گیس کی فراہمی سے قصبہ ماڑی کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔

دشمنوں کی سازشیں متحد ہوکر ناکام بنانا ہوں گی ،دہشتگردوں کی کاروائی ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی ،دہشت گردی کے واقعات میںشہید افراد پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 65 کے قصبہ ماڑی لک میں چھ کروڑو روپے کی لاگت سے سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر محسن شاہنواررانجھاء نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کی حکومت ملکی سلامتی اور تعمیر وترقی کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھا رہی ہے ۔

حکومت کی مدبرانہ پالیسیوں کی بدولت آج پاکستان کا شمار دنیا کے باوقار ملکوں میں ہورہا ہے اور یہی بات پاکستان کے مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی ہے۔ حلقہ این اے 65کے 50 سے زائد دیہاتوں کو سوئی گیس کی فراہمی کیلئے کام تیزی سے جاری ہے ،جبکہ حلقہ میں چاروں طرف سڑکوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ اس طرح متعدد سکولوں کی اپ گریڈیشن اور دیگر ترقیاتی منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں ۔

قبل ازیں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے راہنماء اور وائس چیئرمین یوسی 61مہر محمد شیر چھتیانہ نے کہا کہ سوئی گیس کی فراہمی قصبہ ماڑی کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ تھا جسے پورا کرکے بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھاء نے اہلیانِ ماڑی کے دل جیت لیے ہیں ۔ آئندہ انتخابات میں قصبہ ماڑی کی عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) اور بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھاء کو مایوس نہیں کرئے گی۔ اس موقع پر ایم پی اے مہر غلام دستگیر لک، چوہدری لیاقت رانجھاء ،چوہدری آصف یار رانجھا ، چوہدری قیصر ٹاٹری ، حاجی ولی محمد رانجھا، امان اللہ رانجھا نے بھی خطاب کیا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں