سرگودھا:ڈپٹی کمشنر لیاقت چٹھہ کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ، سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار

ہفتہ 18 فروری 2017 16:52

سرگودھا۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے ڈسٹرکٹ جیل میں سیکورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید فول پرو ف کرنے کی ہدایت کی،جیل میں اسیران کی تعلیم وتربیت کیلئے خصوصی انتظامات کو یقینی بنایا جائے ۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودہا کے دورہ کے موقع پر کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل چوہدری عبدالغفور انجم او رڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ عبدالوحید خان بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

انہوںنے جیل میں ہسپتال کے معائنہ کے علاوہ کچن کا بھی جائزہ لیا اور کھانے کا معیار او رمقدار چیک کے علاوہ صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہوں نے جیل میں خواتین او ربچوں کے وارڈ کے علاوہ دیگر شعبوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے قیدیوں سے ان کے مسائل بھی دریافت کئے ۔انہوںنے جیل کی مجموعی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے بہتری کیلئے مزید اقدامات کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں