حکومت تعلیم کے فروغ کے لئے نجی شعبہ کی خدمات کا بھر پور اعتراف کرتی ہے،مقررین کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 18 فروری 2017 16:52

سرگودھا۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے پرائیویٹ شعبہ کی خدمات کا بھر پور اعتراف کرتی ہے۔ پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن سمیت دیگر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار مئیر کارپوریشن ملک اسلم نوید ،چیف ایگزیکٹوآفیسر(ایجوکیشن )رانا اظہر علی خان و دیگر نے پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ا ٓفیسر سکینڈری ایجوکیشن چوہدری اللہ رکھا، صدر ڈسٹرکٹ بار رائوا فضل الرحمان، سردار آصف، مرزا محمد اختر ، میاں اظہار الحق ، سید اعجاز کاظمی ، عرفان اکبر چوہدری نو منتخب صدر سید امجد نقوی ، کنور قربان طاہر ، وارث ندیم وڑائچ ،شیراز کامران ، میاں محمد شفیق سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ شعبہ تعلیم کچھ مسائل کا شکار ہے،نو منتخب عہدیداران حکومتی حلقوں تک ان مسائل کو پہچانے اور ان کے حل کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے، سرکاری اور پرائیویٹ شعبہ کے تعلیمی اداروں میں مثبت مقابلہ بازی کا رجحان فروغ پا رہا ہے جس سے مجموعی طور پر تعلیمی معیا ربہتر ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

حلف اٹھانے والے عہدیداران میںسیدامجد نقوی، بشریٰ اعوان، عتیق الرحمن، انور گوندل، عمران حسن، عبید اللہ، چوہدری نصیر گجر ،شفقت اللہ جبکہ بورڈ آ ف ڈائریکٹر ز میں چیئرمین مرزا محمد اختر وائس چیئرمین ،سردار آصف ، ممبران رانا شہزاد انور ، خالد وڑائچ ، ملک احمد شیر ، خالق سعید ، عبدالحمید گورسی، مدثر علی، جاوید کھوکھر، ملک ریاض اور زاہد رسول شامل تھے۔ حلف برداری میں ضلع بھر سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے سربراھان و ممبران اور سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں