مجرمان اشتہاریوں اورعدالتی مفروران کے خلاف کریک ڈائون جاری،مزید16گرفتار

ہفتہ 18 فروری 2017 16:52

سرگودھا۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھاکیپٹن(ر) سہیل چوہدری کی ہدایت پر سرگودھا پولیس نے مجرمان اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ کوٹ مومن پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب محمد اسلم سکنہ چک 67الف جنوبی کوٹ مومن ، محمد افضل سکنہ چک117شمالی کو گرفتارکرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر مقدمات میں مطلوب تھانہ کڑانہ پولیس نے محمد الیاس ، محمد قاسم اور ظفر عباس سکنائے چک نمبر32جنوبی ، غلام محمد اور مرجا خان سکنائے چک نمبر54شمالی سرگودھا ، تھانہ سٹی پولیس نے محمد ارشد سکنہ بلاک16سرگودھا ، نوید احمد سکنہ 86شمالی ، محمد عرفان سکنہ ٹائلی چوک نیو ایس ٹاون ، عامر سمیع سکنہ سلیم پارک سرگودھا ، تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے ذوالفقار علی سکنہ منڈی بہاؤالدین ، محمد امجد سکنہ بھبھڑانہ ، تھانہ میانی پولیس نے عامر شہزاد اور محمد وقاص سکنائے وجھ ساہیوال اور تھانہ کینٹ پولیس نے قمر عباس سکنہ فاطمہ جناح کالونی سرگودھا کو گرفتارکرلیا ہے ۔گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں