سیکیورٹی کے پیش ِنظرضلع کچہری روڈ عام ٹریفک کے لیے بند

منگل 21 فروری 2017 14:59

سرگودھا۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) ضلعی انتظامیہ نے ضلع چار سدہ دھماکہ کے بعد ضلع کچہری کی سکیورٹی کے پیشِ نظر کچہری روڈکو عدالتی اوقات ِکارمیں عام ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے، صرف وکلاء کی گاڑیوں کو سکیورٹی کلیرنس کے بعداندر جانے دیا جارہا ہے، البتہ موٹر سائیکل سواروں کو آنے جانے کی اجازت ہے ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے ضلع کچہری کے دونوں اطراف بیرئیر لگا کر ضلع کچہری کی سڑک کو عدالتی اوقاتِ کار کے دوران بند رکھنا شروع کردیا ہے۔اس ضمن میں وکلاء کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ احاطہ کچہری میں موٹر سائیکل اور کاروں کی پارکنگ پر مکمل پابندی عائد کرے ،جو بھی گاڑی آئے اس کی مکمل چیکنگ کی جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں