سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے اقدامات شروع

منگل 21 فروری 2017 14:59

سرگودھا۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2017ء) سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت سرگودھا شہر کے 100 سے زائد حساس مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت جدید سہولتوں سے آراستہ یہ کیمرے شہر کے 100 سے زائد اہم مقامات پر لگانے کیلئے سروے مکمل کیا جارہا ہے ،شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کے علاوہ اہم عمارتوں ، پلازوں، ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، یونیورسٹی اور شہر کی اہم شاہرائوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائینگے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کیمروں میں ایسا سافٹ ویئر لگایا جارہا ہے جو انسان کے چہرے کو نمایاں کریگا، اس کا مقصد شہر کو محفوظ بنانا ہے ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جدید ترین کیمرے مختلف اداروں، تنظیموں کے تعاون سے لگائے جائینگے، جبکہ تمام اہم پلازوںاورمارکیٹوں کے مالکان کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملکی حالات کے پیش ِنظر اپنے اداروں میں کیمرے نصب کریں۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں