پاکستان قوم دہشت گرد ی کی بزدلانہ کاروائیوں سے گھبرانے والی نہیں‘غلام قادر شہزاد

امن وخوشحالی کی منزل پاکستان کا مقدر ہے دہشت گر د اورانتہاء پسند اپنے مذموم مقاصد میںکامیاب نہیںہوں گے

بدھ 22 فروری 2017 13:09

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) پاکستان قوم دہشت گرد ی کی بزدلانہ کاروائیوں سے گھبرانے والی نہیںحالیہ دہشتگردی سے پو ر ی قوم افسر د ہ ہے ان خیالات کااظہارچیئرمین انٹرنیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کینٹ و صدر انجمن تاجران سیشن روڈ غلام قادر شہزاد نے اپنے بیان میںکیاہے انہوں نے کہا کہ امن وخوشحالی کی منزل پاکستان کا مقدر ہے دہشت گر د اورانتہاء پسند اپنے مذموم مقاصد میںکامیاب نہیںہوں گے تاجربراد ری سمیت پوری قوم دہشت گر دوں کے ناپاک ارادوں کو خاک میںملانے کیلئے متحدہے انہوںنے کہا کہ ہندوستان پاک چین اقتصاد ی راہداری منصوبہ سے خوف زد ہ ہو کر پاکستان میں دہشتگرد ی کی وارداتیں کرارہاہے لیکن پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچے گااورخطے کو معاشی ا وراقتصادی سرگرمیوں کا مر کز بنا ئے گا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں