بین الاضلاعی منشیات سمگل کرنے والا گروہ گرفتار

بدھ 22 فروری 2017 16:33

سرگودھا۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن نے بین الاضلاعی منشیات سمگل کرنے والے گروہ کو پکڑ لیا‘بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے‘تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سرگودھا محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ مومن ظفر حسین شاہ اور ان کی ٹیم نے موٹروے انٹرچینج پر سنیپ چیکنگ کے دوران چرس سمگل کرنے والا بین الاضلاعی گرو ہ گرفتار کر لیا‘ گروہ میں شامل محمد زبیر سکنہ چک22جنوبی سے دو کلو سے زائد،محمد سعید سکنہ مٹیلہ سی1120گرام، منصب مائی سکنہ کبیر والا خانیوال سی1020گرام، شازیہ لیاقت سکنہ شیخوپورہ سے 1030گرام چرس برآمد کرکے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں‘ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں