ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس،60 سکیموںکی منظوری

جمعرات 23 فروری 2017 17:47

سرگودھا۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2017ء)ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا ، اجلاس میں 60 سکیموںکی منظوری دی گئی جن پر 55کروڑ 48لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ماریہ طارق ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق الرحمن ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر رانا شاہد عمران او راسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد حنیف کے علاوہ دیگر محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی، اجلاس کو بتایا گیا کہ تحصیل سلانوالی کیلئے پانچ ترقیاتی سکیموں پر مشتمل ترقیاتی پیکج کیلئے ساڑھے 15کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، ان سکیموں میں سلانوالی شہر میں تین ٹائلٹ بلاکس کی تعمیر کیلئی8 کروڑ 31ہزار‘ سلانوالی شہر میں ایک مانومنٹ کیلئے 19 لاکھ 58ہزار اور شہر کی تین سڑکوں پر 15 کروڑ 22لاکھ روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایاگیاہے ، اجلاس میں تحصیل شاہپور کیلئے ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت شہر کی پانچ ترقیاتی سکیموں کیلئے دو کروڑ 96لاکھ روپے کے اخراجات کی منظوری بھی دی گئی ، اسی طرح اجلاس میں وزیر ا علیٰ پنجاب کے احکامات کے تحت سات بنیادی مراکز کی توسیع ومرمت پر چار کروڑ 87لاکھ 65ہزار روپے کے اخراجات کی منظوری جبکہ بائی پاس چک 41شمالی سے دال ملز یونیورسٹی ٹاؤن تک 1.60کلو میٹر سڑک کی تعمیر کیلئے ایک کر وڑ 27لاکھ ‘ جیل روڈ سے جی او آر کالونی کی را بطہ سڑک کی بحالی پر 61لاکھ 40ہزار اور جیل روڈ کے کلب چوک سڑک کی تعمیر وتوسیع پر ایک کر وڑ 19لاکھ روپے کے اخراجات کی منظوری دی گئی ،علاوہ ازیں اجلاس میں سی ایم ڈائریکٹو کے تحت حلقہ این اے 67میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کی 38سکیموں کیلئے 29کروڑ 78لاکھ روپے کے اخراجات کی منظوری بھی دی گئی�

(جاری ہے)

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں