انصاف کے نظام میں بہتری کیلئے ایک اور اقدام

سرگودھا سمیت صوبے بھر میں قاضی کورٹس کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا

جمعرات 23 فروری 2017 18:39

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2017ء) انصاف کے نظام میں بہتری کیلئے ایک اور اقدام سرگودھا سمیت صوبے بھر میں قاضی کورٹس کے قیام کا فیصلہ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل کی جانب سے مسودہ تیار کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے نظام میں بہتری لانے کے لئے پنجاب بھر میں قاضی کورٹس بنائی جائیں، تا کہ بروقت انصاف مہیا ہو سکے۔ جاری مراسلہ میں جوڈیشل افسران سے قاضی کورٹس کے قیام اور قانون میں خامیوں اور کوتاہیوں کی نشاندہی کرنے کے لئے جوڈیشل افسران سے رائے طلب کر لی گئی ہے۔ رائے آنے کے بعد اس پر عملی اقدام کیا جائے گا۔

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں