سب انسپکٹرتھانہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرزسرگودھا پانچ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

جمعرات 23 فروری 2017 20:04

سرگودہا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2017ء) محکمہ اینٹی کرپشن سرگودھا نے کا روائی کر تے ہو ئے سب انسپکٹرتھانہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرسرگودھا غلام حبیب خان کوپانچ ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق محمداصغرولدمحمدشریف قوم راجپوت ساکن مقام حیات سرگودھا نے عاصم رضاڈائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھاریجن کودرخواست دی ہے کہ غلام حبیب خان سب انسپکٹرتھانہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرسرگودھا کی طرف سے فون آیاکہ میں نے مقدمہ نمبر17/2016کی تاریخ پیشی کے لیے ہائی کورٹ لاہورجاناہے ۔

اس کے لیے مجھے پانچ ہزارروپے دوکیونکہ تم اس مقدمہ میں ہمراہی الزام علیہ ہو۔میں نے معذرت کی جس پرغلام حبیب خان سب انسپکٹرنے مجھے ہراساں کرناشروع کردیااس کے بعدغلام حبیب خان سب انسپکٹرنے مجھے فون پراطلاع دی کہ میں نے ملزم احمدحسن کوہائی کورٹ لاہورسے ضمانت خارج ہونے پربھگادیاہے اب تم لازمی مجھے پانچ ہزارروپے دوورنہ اچھانہ ہوگا۔

(جاری ہے)

میں رشوت نہ دیناچاہتاہوں بلکہ کاروائی کرواناچاہتاہوں۔عاصم رضاڈائریکٹراینٹی کرپشن سرگودھاریجن نے محمدخرم انوراسٹنٹ ڈائریکٹر(انوسٹی گیشن ) اینٹی کرپشن سرگودھا اوراسرارحسین کاظم اسٹنٹ ڈائریکٹر(مانٹرنگ) اینٹی کرپشن سرگودھا ریجن کی برائے ریڈڈیوٹی لگائی۔ محمدخرم انوراسٹنٹ ڈائریکٹر(انوسٹی گیشن ) اینٹی کرپشن سرگودھا نے مدعی کو سیشن جج سرگودھا کے روبروپیش کیا جنہوں نے یاسرحفیظ مجسٹریٹ درجہ اول سرگودھا کی برائے ریڈ ڈیوٹی لگائی۔

محمدخرم انوراسٹنٹ ڈائریکٹر(انوسٹی گیشن ) اینٹی کرپشن سرگودھا ، اسرارحسین کاظم اسٹنٹ ڈائریکٹر(مانٹرنگ) اینٹی کرپشن سرگودھا اور یاسرحفیظ مجسٹریٹ درجہ اول سرگودھا وہمراہی نفری اینٹی کرپشن سرگودھانے چھاپہ مارتے ہوئے غلام حبیب خان سب انسپکٹرتھانہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹرسرگودھا کو خیام چوک سرگودھا سے مبلغ5,000/-روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاہے۔ مزیدجامع تلاشی لینے پررقم مبلغ7,900/-روپے برآمدبھی برآمدہوئی ہے۔مزیدتفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں