شانگلہ میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش

پہاڑی سلسلوں پربرف باری کا سلسلہ جاری،سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا

منگل 17 جنوری 2017 18:26

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جنوری2017ء) شانگلہ میں دوسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پربرف باری کا سلسلہ جاری۔

(جاری ہے)

سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، دانت بجانے والی سردی سے لوگ ٹھٹھرنے لگے، وادی شانگلہ میں یخ بستہ ہوائوں کا راج برقرار، وادی کے پہاڑی سلسلوں چھانگاہ سر،شلخوسر،اجمیر ،تخت براخان،یخ کنڈو، نے برف کی سفید چادر اڑھ لی ہے،ہر طرف برف کی سفیدی ہی سفیدی،سیاحوں کا رش ،یخ تنگی اور دیگر سیاحتی مقامات پر خوب ہلہ گولاموج و مستیاں ،سیاحوں کا ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینکتے رہے،برف سے لطف اندوز سیاحوں کا کہنا تھا کہ یہاں سہولیات کا فقدان ہے اگر حکومت سہولیات فراہم کریں تو شانگلہ مری اور گلیات سے کم نہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات بارشوں اور برف باری کے اس دوسرے سلسلے کو ہفتے تک جاری رہنے اور سردی میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کردیا ہے۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں