شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں دو روز سے بارش ، بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر برف باری کا سلسلہ جاری

ہفتہ 18 فروری 2017 22:02

ا لپوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 فروری2017ء) شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں دو روز سے جاری ہلکی بارش جبکہ بالائی علاقوں اور پہاڑی سلسلوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے ،وادی شانگلہ میں سردی کی شدت برقرار ،حالیہ برف باری اور بارشوں سے مین سڑکوں پرہونے والی سلائیڈنگ کا ملبہ نہ ہٹا یا جاسکا جبکہ دو روز سے جاری بارشوں کے باعث مذید سلائیڈنگ بھی ہوئی ہے ، کروڑہ میں سلائیڈنگ ہو نے کے بعد کوز کلے کو شدید خطرات لاحق ہیں ،اس سنگین صورت حال پر ضلعی حکومت اور انتظامیہ خاموش تماشائی بن بھیٹی ہے ۔

نیشنل ہائی وے اتارٹی اور محکمہ ورکس شانگلہ منظر عام سے غائب۔مین سڑکوں پر ملبہ پڑنے سے ٹریفک میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔سردی کی شدت میں اضافہ ،سوختنی لکڑی کی قیمت میں نمایاں اضافہ ۔

(جاری ہے)

شانگلہ اور مضافاتی علاقوں میں جمعرات کے ر وز سے موسم شدید سرد رہا ۔ہلکی بارش اور تیز سرد ہواوں نے موسم کو مزید سرد کر دیا ہے ۔جمعرات کے روز سے شروع ہونے والی نئی بارشوں اور برف باری کے سلسلے کئی روز تک جاری رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے موسم سرما کے برف باری اور بارشوں سے ہونے والی سلائیڈنگ کا ملبہ بھی جوںکے توں پڑا ہوا ہے ،این ایچ اے اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو منظر عام سے غائب سڑکوں کی حالت غیر مناسب ہے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،ادھر کروڑہ میں گزشتہ سیلابی ریلے کاملبہ بھی الپوری بشام روڈ پر پڑا ہے بارش ہوتے ہی ملبہ کوز کلے گائوں پر آ پڑتی ہے ، ملبے کے پھسلنے سے کوز کلے کو شدید خطرات لاحق ہیں اور لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں