شانگلہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا چارسدہ حملے کے خلاف عدالتی کاروائی سے مکمل بائیکاٹ

بدھ 22 فروری 2017 19:52

الپوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2017ء) شانگلہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے تنگی چارسدہ عدالتوں میں خودکش حملوں کے خلاف عدالتی کاروائی سے مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے عدالتوں میں پیش نہ ہوئے،اسی طرح تحصیل بار پورن ،چکیسر اور بشام میں عدالتی کاروائی سے بائیکاٹ کیا ،ضلع کے تمام بار روموں میں دھماکوں میں جان بحق ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی،اور چارسدہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی صحت یابی کیلئے اجتماعی دعاکی گئی،وکلاء برادری کا عدالتوں اور ججوں کو سیکیورٹی دینے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تنگی چارسدہ کے عدالتوں میںہونے والے خودکش حملے کے خلاف صوبائی بار کونسل کے ہدایت پر ڈسٹرکٹ بار شانگلہ کے صدر جواد علی نورایڈووکیٹ کی کال پر شانگلہ بھر کے وکلاء نے عدالتوں سے مکمل بائیکاٹ کیا،دور دراز علاقوں سے اپنے مقدمات کیلئے انے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہااور تاریخ پیشی تبدیل ہوکر پریشان واپس لوٹے،ڈسٹرکٹ بار الپوری نے چارسدہ تنگی بم دھماکے میں جان بحق ہونے والے افراد کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی جبکہ اسی حملے میں زخمی ہونے والوںکی صحت یابی کیلئے خصوصی دعا کی گئی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن شانگلہ کے صدرجواد علی نور ایڈووکیٹ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں اور ججوں کوسیکیورٹی فراہم کیا جائے، ائے دن عدالتوں اور ججوں پر حملوں نے ریاستی اداروں کو ناکام ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔

شانگلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں