شیخوپورہ فیصل آباد روڈ بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ، 4 دہشت گرد ہلاک ، 3فرار

بدھ 18 جنوری 2017 10:58

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء) شیخوپورہ فیصل آباد روڈ بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 4دہشت گرد ہلاک جبکہ 3فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق پولیس کو شیخوپورہ فیصل آباد روڈ بائی پاس منڈی مویشیاں کے قریب دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی ، جس پر سی ٹی ڈی نے تعاقب کیا تو دہشت گردوں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ، پولیس کی جوابی فائرنگ سے درجنوں مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ اشتہاری اور راولپنڈی کے انسپکٹر راجہ ثقلین کے قتل میں ملوث آصف عرف چھوٹو جس کے سر کی قیمت 30لاکھ اور 2سو سے زائد مقدمات میں ملوث ، شاکر اللہ جس کے سر کی قیمت 10لاکھ اور 50سے زائد مقذمات میں ملوث ، نور الامین جس کے سر کی قیمت 10لاکھ اور 30سے زائد مقدمات میں ملوث اور ایک نا معلوم دہشت گرد سمیت 4 ہلاک جبکہ 3فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دہشت گردوں کے قبضہ سے 2موٹر سائیکلیں ، 2کلاشنکوف، 2پسٹل ،دستی بم اور3 کلو بارودی مواد کے علاوہ ہزاروں گولیاں برآمد ہوئی ہیں،پولیس مزید کارروائی میں مصروف ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں