شیخوپورہ، پولیس کی کامیاب کارروائی نے دہشگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا

سی ٹی ڈی کی کارروائی،4دہشتگرد ہلاک،2فرار، دہشتگردوںسے اسلحہ اور بارود برآمد

بدھ 18 جنوری 2017 12:04

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء) شیخوپورہ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔شیخوپورہ کے علاقے فیصل آباد روڈ کے قریب نیو سبزی منڈی پر خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سی ٹی ڈی کی ٹیم پہنچی تو دہشگردوں نے دیکھتے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے چار دہشتگرد موقع پر مارے گئے جبکہ ان کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا ہے۔ہلاک ہونیوالے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا۔ دہشتگرد نور الامین پولیس انسپکٹر سمیت بیس سے زائد افراد کے قتل میں ملوث تھا۔ رضوان عرف آصف چھوٹونے تیس سے زائد قتل کئے تھے جبکہ ڈاکٹر شاکر دہشتگرد نے پچاس سے زائد افراد کو قتل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں