سابق وفاقی وزیر جے سالک نواحی گائوں لاہوریانوالی میں چرچ کاتنازعہ حل کرانے کیلئے پہنچ گئے

یونین کونسل آہدیاںکے چیئرمین اور مسیحی رہنمائوں سے ملاقات ،چرچ کے تنازعہ کو حل کرنے پر زوردیا

منگل 24 جنوری 2017 16:53

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) سابق وفاقی وزیر بہبودآبادی جے سالک نواحی گائوں لاہوریانوالی میں چرچ کاتنازعہ حل کرانے کے لئے پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے یونین کونسل آہدیاںکے چیئرمین چوہدر ی جہانگیر ہنجراء اور مسیحی رہنمائوں سے ملاقات کی اور چرچ کے تنازعہ کو حل کرنے پر زوردیا ۔اس موقع پر چوہدری جہانگیر ہنجراء نے کہاکہ وہ بطور چیئرمین چرچ کیلئے جگہ کابندوبست اور تعمیر کروانے کااعلان کرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ نیاچر چ بنانے سے فریقین کاتنازعہ ختم ہوجائے گا اور دونوںگروپ اچھے انداز سے عبادت کرسکیںگے جے سالک نے مختلف مکاتب فکر کے لوگوںسے ملاقاتیںکیں ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں