نارنگ منڈی گھریلوتنازع پر دامادنے اینٹ مارکر اپنی ساس کو ہلا ک کردیا

جمعرات 12 جنوری 2017 20:08

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2017ء)نارنگ منڈی گھریلوتنازع پر دامادطاہرنے اینٹ مارکر اپنی ضعیف العمرساس منظوراںبی بی کوہلا ک کردیا۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ گذشتہ روزنارنگ منڈی کے اندرون شہرمحلہ پیربخاری میں گھریلوتنازع شدت اختیارکرگیا اور لڑائی مارکٹائی کے دوران حقیقی دامادطاہرنے اینٹ مارکر اپنی ضعیف العمرساس منظوراںبی بی کوزخمی کردیا جس پر اس کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتا ل منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی اور جاں بحق ہوگئی ۔ نارنگ منڈی پولیس نے داماد طاہرسمیت 7 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور نعش کو پوسٹمارٹم کے بعدورثاء کے حوالے کردی ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں