شیخوپورہ:محکمہ ہیلتھ میں جعلی اسنادپربھرتی 6ملازمین کیخلاف مقدمہ درج

جمعرات 19 جنوری 2017 17:07

شیخوپورہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء)محکمہ ہیلتھ شیخوپورہ میں جعلی اسنادپربھرتی ہونے والے 6ملازمین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، تاہم پولیس کی طرف سے ابھی تک کوئی گرفتاری سامنے نہیں آسکی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے سپیشل برانچ شیخوپورہ کی رپورٹ پر ڈپٹی کمشنر ارقم طارق سے بوگس بھرتیوں کے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر نے بھی سپیشل برانچ کی رپورٹ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنررائوریاض اعجاز اور اسسٹنٹ کمشنر کورآرڈِینیشن خرم شہزاد بھٹی پرمشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جوبھرتیوں کے دوران کرپشن میںملوث ذمہ داروں کاتعین کریگی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں