شیخوپورہ،گھریلو تنا زعہ پر بہنوئی نے سالے اور دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

ملزم فرار، لا شیں پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل

ہفتہ 21 جنوری 2017 17:39

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) شیخوپورہ میںگھریلو تنا زعہ پر بہنوئی نے اپنے سالے اور اسکے دوست کو فائرنگ کر کے مو ت کے گھاٹ اتار دیا پو لیس ذرائع کے مطابق دوہرے قتل کی یہ لرزہ خیز واردات تھانہ سٹی بی ڈویژن کے علاقہ حاجی پارک میں ہو ئی جہاں گھریلو تنازعہ پر مشتعل ہو کر ملزم نثار خان نے اپنے حقیقی سالے گل خان پرا ندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تا ب نہ لاتے ہو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا بعدازاںمذکورہ ملزم نے اپنے سالے کے انتہا ئی قریبی دوست غفار مجیدکا پیچھا کرتے ہو ئے شیخوپورہ بائی پا س پر جا کر اس پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا اور فرار ہو گیا پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کردی ہیں اور فرار ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں