نارنگ منڈی 'بارہویں جماعت کاطالب علم بس سے گر کر جاں بحق

پیر 23 جنوری 2017 19:06

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2017ء) نارنگ منڈی کے علاقہ میں بارہویں جماعت کاطالب علم بس سے گر کر جاں بحق ہوگیا ،پولیس نے بس قبضہ میںلے کر ڈرائیوراشتیاق احمد کوگرفتارکرلیاہے۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ نارنگ منڈی کے علاقہ نیوکالاخطائی روڈپر گجرچوک کے قریب سیکنڈائیرکاطالب علم ابولاس اصغر مسافربس نمبر ایم این بی 4826پرسوارہونے لگاتو ڈرائیورنے دیگر سواریوںکوبٹھا کر بس چلادی جس کے باعث اس کاہاتھ پائیدان سے چھوٹ گیااوروہ بس کے نیچے آکر بری طرح کچلاگیا ایس ایچ او ریاض بھٹی نے دوران ناکہ ڈرائیورکو فوری طورپرگرفتارکرکے بس کوقبضہ میںلے لیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں