نارنگ منڈی ، ڈرائیور کی مجرمانہ غفلت سے مسافر بس سے گرکر ہلاک ہونیوالا بارہویںجماعت کا طالبعلم سپرد خاک

منگل 24 جنوری 2017 16:57

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) نیوکالاخطائی لاہور روڈپر گجرچوک کے قریب ڈرائیور کی مجرمانہ غفلت اورلاپروائی سے مسافر بس کے پائیدان سے گرکر ہلاک ہونے والے بارہویںجماعت کے طالب علم ابولاس اصغرکوآبائی گائوںاونچاپنڈمیں سسکیوں اور آہوں کے ساتھ سینکڑوںسوگواروںکی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا۔نمازجنازہ جب اٹھایاگیا توہر آنکھ اشکبار تھی اور والدین پر غشی طاری تھی ۔

(جاری ہے)

نارنگ منڈی سے 10کلومیٹردوراونچاپنڈ کارہائشی ابولاس اصغر لاہو ر میں ایک کالج میں سیکنڈ ائیر کاطالب علم تھااورگذشتہ روزوہ کالج جانے کیلئے مسافر بس کے انتظار میں کھڑاتھا جب مسافر بس آئی تو ڈرائیورنے دیگر سواریوںکوبٹھالیااور بس چلادی جس کے باعث طالب علم پائیدان سے ہاتھ چھوٹ جانے کے باعث نیچے گر کر بس کے پہیوںتلے آکر موقع پر جاںبحق ہوگیا پولیس نے ڈرائیور اور بس کوقبضے میںلے لیاتاہم رات گئے متوفی کے والدین نے اتفاقیہ حادثہ قراردے کر خداواسطے ڈرائیور کومعافی دے دی جس پر مقامی پولیس نے ڈرائیورکوچھوڑدیا یہ امرقابل ذکرہے کہ لاہورنارووال اور شکرگڑھ روٹوںپر چلنے والی بسیں طالب علموںسے انتہائی نارواسلو ک روارکھتی ہیں اور طلباء کو بسوںکی چھتوںپر بھیڑبکریوںکی طرح سوارکیاجاتاہے جس کے باعث آئے دن طلباء چلتی بسوںسے گرکر زخمی ہوجاتے ہیںمذکورہ روڈپرٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس کی چیک پوسٹیں نہ ہونے کی وجہ سے ایسے واقعات معمول بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں