ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ کا ڈرگ انسپکٹر کیخلاف رشوت کے الزاما ت پر انکوائری کاحکم

منگل 24 جنوری 2017 16:57

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء)ڈپٹی سیکرٹری ہیلتھ نے تحصیل مریدکے کے ڈرگ انسپکٹر عمران انور کے خلاف رشوت کے الزاما ت پر انکوائری کاحکم دیدیا ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ میڈیکل ایسوسی ایشن نارنگ منڈی کے صدرڈاکٹرنیک محمد نے درخواست گزاری کہ ڈر گ انسپکٹر نارنگ منڈی کے میڈیکل سٹوروں اور عطائیوںسے ماہانہ ایک لاکھ روپیہ رشوت لے رہاہے اور ان کاعرصہ حیات بھی تنگ کررکھاہے ۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں