شیخوپورہ کا اعزاز، مریضوں کو بروقت طبی امداد کیلئے لاہور کے ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 17 فروری 2017 17:28

شیخوپورہ۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2017ء) ضلع شیخوپورہ میں ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ،سی ایم مدر کیئر اینڈ چلڈرن ہسپتال ،تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال مریدکے میں محکمہ صحت اور ریسکیو 1122کے اشتراک سی368 مریضوں کو بروقت طبی امداد کیلئے لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کرکے صوبہ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنایا گیا۔

(جاری ہے)

یہ بات ڈپٹی کمشنر ارقم طارق ریسکیو1122کے دفتر میں ایمبولنسیز1122کے حوالے کرنے کی تقریب کا باقاعدہ افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ریسکیو 1122کی بہترین اور مثالی کارکردگی مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ ہیلتھ کی اور پرائیویٹ ایمبولنس کو ان کے انڈر کام کرنے کو ترجیج دی۔وزیر اعلیٰ کے اس اقدام سے مریضوں کو بروقت طبعی سہولیات کی فراہمی اور شفٹنگ سنگ میل ثابت ہوگی۔انہوں نے ڈسٹرکٹ انچارج 1122کو ہدایت کی کہ وہ ایمبولنس میں تمام الات اور پیرا میڈیکل سٹاف کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں