تعلیم ذریعے ملک میں انقلاب لا کر معاشرے کو اساتذہ ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں،پروفیسر محمد ناصر جمیل

اساتذہ کو جنگ بدر میں صحابہ کی طرح اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب

ہفتہ 18 فروری 2017 19:45

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 فروری2017ء) کنڑولر بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور پروفیسر محمد ناصر جمیل نے کہا ہے کہ ایجوکیشن کے ذریعے ملک میں انقلاب لا کر معاشرے کو اساتذہ ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اپنا موثر اور مضبوط کردار ادا کرسکتے ہیںاساتذہ کو جنگ بدر میں صحابہ کی طرح اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ فرقان شہید ہائی سکول کے ہال میں اساتذہ کی ایک ٹریننگ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کنڑولر کنڑیکٹ ساجد غفور، شفیق طاہر،احمد عرفان گجر اور دیگر افسران موجود تھے انہوں نے کہا کہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام نہم دہم کے سالانہ امتحانات میں 806 امتحانی سنٹر قائم کیے گے ہیں جہاںسائنس گروپ اور آرٹس گروپ کے مجموعی طور پر 4لاکھ 86ہزار 720طلباء و طالبات امتحان میں شریک ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ان امتحانی سنٹروں پر 1620کے قریب سپرٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرٹنڈنٹ 660 ریزڈینٹ انسپکٹر (RI) ڈسٹرکٹ انسپکٹر 110موبائل انسپکٹر 250 جبکہ 4000نگران مقرر کیے گئے ہیں پروفیسر ناصر جمیل نے کہا کہ اساتذہ اپنے اپنے سنٹروں پر پوری ایمانداری اور فرض شناسی سے امتحانی نظام کر صاف شفاف بنانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لاگائیں اور طلباء و طالبات کی حفاظت کے لیے بھی فل پروف سیکورٹی کے مطلق بھی ذمہ دار ہوں گے۔

اس سلسلہ میں سپرٹنڈنٹ اور آر آئی اپنے اپنے سنٹروں میں پولیس جوانوں کے علاوہ نیشنل انٹرسٹ پر ڈیلی ویجز پر ایک ایک پرائیوٹ گارڈ تعینات کر سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام کو صاف شفاف بنانے کے لیے بورڈ میں 80029 پر پرچہ بنڈل لیتے اور واپس کرتے وقت میسج کرنے کے پابند ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ امتحانی نظام کو مزید فول پروف اور صاف شفاف بنانے کے لیے دو دو چابیاں دی گئی ہیں بوٹی مافیا اور کرپشن کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سابقہ کسی بھی دور کے بلیک لسٹ ٹیچر کو امتحانی نظام میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔ پروفیسر محمد ناصر جمیل نے کہا کہ امتحانی سنٹروں میں نقل مارنے والے طلباء و طالبات کے خلاف UMCبناتے وقت یہ خیال کریں کے بچوں کے ساتھ زیادتی تو نہیں ہو رہی تاہم طلباء کے خلاف اگر ایف آئی آر درج کروائی گی ہے تو اس کو حوالہ پولیس کریں جبکہ طالبات کے خلاف اگر ایف آئی آر درج کروائی بھی گئی تو ان کو حوالہ پولیس نہیں کیا جائے گا۔

یہ معاملہ بورڈ خود دیکھے گا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر امتحانی سنٹروں میں سیکورٹی برھانے کے لیے کمشنر لاہور ڈویثرن عبد اللہ خان سنبل ، آر پی اور شہزاد سلطان اور دیگر افسران سے سیکورٹی برھانے کے لیے تحریری طور پر درخواست دی گی ہے امید ہے کہ طلباء و طالبات پرامن موحول میں اپنے امتحانات مکمل کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں