شیخوپورہ‘ریلوے پھاٹک بند نہ ہونے پر کار لاہور سے کوئٹہ جانے والی ٹرین کے نیچے آ گئی‘ 2 سوار جاں بحق

بدھ 22 فروری 2017 22:31

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 فروری2017ء) تھانہ ہاوسنگ کالونی کے علاقہ برج والا ریلوئے پھاٹک بند نہ ہونے اور جلدبازی میں ریلوئے ٹریک کراس کرتے ہوئے کار لاہور سے کوئٹہ جانے والی اکبر ایکسپریس سے ٹکرا گئی جسکے نتیجہ میں کار میں سوار دو دوست شدید زخمی ہوگئے ٹریفک حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے جنہوں نے دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کیا جہاں پر دونوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی تھی کہ کار سوار 40سالہ ذوالفقار سکنہ ہاوسنگ کالونی اور24سالہ دوست عادل سکنہ ڈیرہ وڑائچاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئے جن کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کردی گئیں ہیںتھانہ ہاوسنگ کالونی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں