شکارپور ،بڑھتے مسائل کیخلاف جے یو آئی کا دھرنے کا اعلان

اتوار 15 جنوری 2017 20:21

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) علامہ ناصرخالدمحمودسومرونے شکارپورمیں بڑھتے ہوئے مسائل کے خلاف 19 جنوری کو بہت بڑے احتجاجی دھرنادینے کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری جنرل جے یوآئی سندھ علامہ راشدخالدمحمودسومروقیادت کرینگے،ہزاروں افرادشرکت کرینگے، تفصیلات کے مطابق شکارپورمیں پی ایس 11 کے ممتازاورمقبول امیدوارعلامہ ناصرخالدمحمودسومرونے جے یوآئی سٹی شکارپورکے ترجمان مولانامحمدطیب میکھوکے ساتھ صحافیوں کو بتایاہے کہ شکارپورشہرمیں مسائل کاانبارلگاہواہے ،تعلیم ،صحت ،میونسپل سمیت دیگراداروں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے خلاف 19 جنوری کو بڑے احتجاجی مظاہرے اوردھرنادیاجائے گا،جوکہ جامعہ اشرفیہ سرکیولرروڈسے شروع ہوکر،لکھیدرسے رستم چوک سے ہوتے ہوئے ڈپٹی کمشنرآفس پہنچے گاجہاں پرڈپٹی کمشنرکے آفس کاگھیرائوکیاجائے جب تک مسائل حل نہیں ہونگے اورکرپٹ افسران کوقانون کی پکڑمیں نہیں لایاجائے دھرناجاری رہے گادھرناکی قیادت جے یوآئی سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد خالدمحمودسومروکرنگے جس میں ہزاروں افرادشرکت کرینگے۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں