شکارپور, عبدالحفیظ بجارانی کی ممتازعالم دین مولانا عبدالرزاق کے انتقال پر اظہارتعزیت

اتوار 29 جنوری 2017 19:40

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2017ء)جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالحفیظ بجارانی کی قیادت میں جماعت اسلامی کے ایک وفد نے گذشتہ روزایک ٹریفک حادثہ میں انتقال کرجانے والے جے یوئی آئی سندھ کے رہنما وممتازعالم دین مولانا عبدالرزاق میکھو کے گھرجاکرلواحقین سے تعزیت اورمرحوم کے بلنددرجات کی دعا کی،ضلعی امیرعبدالرحمٰن منگریو،مقامی امیرمولاناصدرالدین مہرودیگربھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔#

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں