شکارپور میں یوم کشمیر کے حوالے سے جماعت اسلامی ، ہندو پنچائت ، جمعیت علماء اسلام اور سمبارا اسکائوٹس کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی

اتوار 5 فروری 2017 20:40

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2017ء) شکارپور میں یوم کشمیر کے حوالے سے جماعت اسلامی ، ہندو پنچائت ، جمعیت علماء اسلام اور سمبارا اسکائوٹس کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق گذشتہ روز یوم کشمیر کے حوالے سے جماعت اسلامی شکارپور کی جانب سے رستم چوک سے لکھیدر تک جماعت اسلامی کے امیر صدر الدین مہر کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی ، شہر کے گشت کے دوارن کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے گئے ، لکھیدر چوک پر رہنمائو ںنے خطاب کیا ، دوسری طرف پوج ہندو جنرل پنچائت شکارپور کی جانب سے لکھیدر چوک سے پریس کلب تک پوج ہندو کے صدر مادھو داس کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی، ایڈووکیٹ اصغر علی پہوڑ ، ایڈووکیٹ محمد اعظم بروہی ،ڈاکٹر اشوک کمار ، گھنشاداس ، منور لال، گرلداس ، مٹھو مل ، رام سنگ ودیگر نے خطاب کیا جبکہ سمبارا اسکائوٹس اوپن گروپ کی جانب سے حاجی شوکت بلوچ کی سربراہی میں موٹرسائیکل ریلی نکالی گئی اسی طرح جمعیت علماء اسلام کی جانب سے مسجد اقصی سے لکھیدر چوک تک ریلی نکالی گئی ، لکھیدر چوک پر جلسہ ہوا ، خطاب کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے کشمیروں پر ہونے ظلم کی مذمت کی گئی ، مطالبہ کیاگیا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیروں کو اپنا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے ، ہم کشمیروں کی اخلاقی طور پر مدد جاری رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں