شکارپور، مسلح افرا د بیوپاری یرغمال بناکر 10 لاکھ روپیہ لوٹ کر فرار

ہفتہ 7 جنوری 2017 22:12

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2017ء)شکارپور میں جرائم میں تیزی آنے لگی ، مسلح افرا د نے بیوپاری کو یرغمال بناکر 10 لاکھ روپیہ لوٹ کر فرارہوگیا ، بیوپاریوں کی جانب سے احتجاج ، اے ایس پی سٹی کی جانب سے رقم رکور کروانے کی یقین دہانی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق شکارپور میں کچھ دن سے جرائم میں تیزی آنے لگی ہے ، موٹرسائیکل چھینے اور چوری کے وراداتوں کے باوجود شکارپور پولیس سوئی ہوئی ہے ، گذشتہ روز نیوفوجداری تھانے کی حدود زرخیل روڈ پر خانپور سے موٹرسائیکل پر شکارپور آنے والے اناج کے بیوپاری شاہ بخش ملک کو موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر 10 لاکھ روپیہ لوٹ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،ایسے واقعے بعد اناج منڈی کے صدر سمیع اللہ شیخ کی قیادت میں بیوپاریوں نے احتجاج کیا جبکہ اے ایس پی سٹی کلیم اللہ اور نیوفوجدار ی تھانے کے ایس ایچ او عرفان مروت نے بیوپاریوں کے پا س پہنچ کر بیوپاریوں کو یقین دہانی کروائی کہ لوٹی ہوئی رقم واپس کروائی جائے گی اور ملوث ملزمان کو جلد گرفتارکیا جائے ایسی یقین دہانی کے بیوپاریوں نے احتجاج ختم کیا دوسری طرف واقعہ کے مقدمہ درج نہ ہوسکا ۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں