پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ کی جانب سے سول اسپتال کا دورہ، ڈاکٹروں سے سخت پوچھ گچھ

بدھ 1 فروری 2017 23:04

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی امتیاز احمد شیخ کی جانب سے سول اسپتال کا دورہ، ڈاکٹروں سے سخت پوچھ گچھ، بند پڑی ایکسرے ٹھیک کیوں نہیں کروائی گئی ہے ، مردہ خانے کی حالت کیوں خراب ہے ، پہلے سہولت موجودنہ تھی تو میں کیا کروں ایم ایس منصور میمن کا امتیاز احمد شیخ کو جواب ، ڈائلاسسز اور ایکسرے ملازمین کی کمی ہے ڈی ایچ او کی جانب سے معلومات فراہم ، امتیاز شیخ کی جانب سے یونین کی آڑ میں ڈاکٹروں کو تھرڈ دینے والوں برداشت نہ کیاجائے ، اسپتال کے اندر رینجرز کا گشت کروایا جائے گا امتیاز احمد شیخ کی میڈیا سے بات چیت ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پی پی ایم پی اے امتیاز احمد شیخ کی جانب سے گورنمینٹ آر بی یو ٹی سول اسپتال شکارپور پہنچ کر وارڈوں کا معائنہ کیا اور ڈاکٹروں سے اجلاس کیا ، اس موقعے پر سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر منصور میمن ، ڈاکٹر جہانگیر شیخ ، ڈی ایچ او قاضی خورشید ، ڈاکٹر عبدالرشید ابڑو، تاج برڑو بھی موجود تھے، امتیاز احمد شیخ کی جانب سے اسپتال کے مختلف وارڈوں کا معائنہ کیاگیا ، ڈائلاسسز ، ڈینٹل اور ایکسرے ملازمین کی کمی ہے ڈی ایچ او قاضی خوریشد کی جانب سے معلومات دی گئی ، ایم پی اے امتیاز احمد شیخ کی جانب سے سول اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر منصور میمن سے پوچھ گھاچھ ، ایکسرے مشین ٹھیک کیوں نہیں کروائی گئی ، ڈائلاسسز کی مشین 6 سالوں سے کیوں بند ہے ، مردہ خانے کی حالت کیوں خراب ہے اور دیگر مسائل پوچھنے پر ایم ایس کی جانب سے وضاحت کی گئی کہ پہلے سہولیت موجود نہ تھی نظام ہی خراب ہے تو میں کیاکروں ، میری بات کوئی نہیں مان رہا ہے اور کوئی کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہے ، ڈاکٹر رشید احمد ابڑو نے بتایا کہ پیرا میڈیکل والے کا م کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں ،دوسری طرف ایم پی اے امتیاز احمد شیخ کی جانب سے وارڈوں کے معائنے کے دوران مریضوںاور مریضوں کے ساتھ آئے ہوئے ورثاء کے مسائل سنے ، ایم پی اے امتیاز احمد شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ شکارپور کے عوام کو تحفہ دیں گے ، اسپتال اندر دل کا وارڈ ، آنکھوں کا وارڈ اور ڈائلاسسز کے نیو وارڈ کی شروعات کی جائے گی اور آرتھوپیٹک کا وراڈ بھی شروع کروایاجائے گا ، جو مشینیں خراب ہیں ان کو ٹھیک کروایا جائے گا ، گنگا بھائی اسپتال میں او ٹی کا کام شروع کروایا جائے گا تاکہ خواتین کو سہولیت مل سکے ، کچھ دن کے اندر اسپتال این جی اوز کے حوالے کی جائیں گی اور عملے کو مکمل پابند کروایاجائے گا جو یونین کے آڑ میں ڈاکٹروں کو تھریڈ دے رہے ہیں ان کی غنڈا گردی ختم کروائی جائے گی ، اسپتال اندر رینجرز کا گشت کروایا جائے گا ، سول اسپتال کے عملے میں سے جو غیر حاضر رہے گا ایسے شکایت وزیر اعلی کو بتاکر غیر حاضر رہنے والوں کی چھٹی کروائی جائے گی ، گھر بیٹھے تنخواہ وصول کرنے والوں کو گھر جانا پڑے گا کوئی بھی ملازم اتنا طاقتور نہیں کہ حکومت سے ٹکر لے سکے حکومت میں سختی آگئی ہے ، دوسری طرف ڈاکٹروں کے ساتھ اجلاس میں ڈاکٹروں کے مسئلے سنے اور ایم ایس کو ہدایت کی گئی کہ مرد خانے کو حالت ٹھیک کروائی جائے ، اسپتال اندر ڈاکٹروں اوردیگر ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کے لیے ڈاکٹروں پر مشتمل ایک ٹیم بنائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں