صوبہ بھر میں بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جارہا ہے ،صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ
اتوار 15 جنوری 2017 18:20
(جاری ہے)
ڈپٹی میئر چودھری بشیر احمد ،ضلعی جنرل سیکرٹری پی ایم ایل این شجاعت علی پاشا، صدر مرکزی انجمن تاجراں سیالکوٹ حاجی مہر غلام مجتبیٰ ، جنرل سیکرٹری حاجی احسان الحق بٹ ، یوسی چیئرمینز سہیل احمد بٹ، نواز بھٹی، رفیق مغل ، شیخ عبدالقدیر، میاں اشفاق، چودھری شکیل احمد، عمران شریف، چیئرمین زکوة و عشر کمیٹی ضلع سیالکوٹ میاں سہیل اقبال، شیخ ناصر، عدنان اکبر چودھری اور سید مجاہد پاشا بھی موجود تھے ۔
صوبائی وزیر بلدیات پنجاب محمد منشاء اللہ بٹ نے میئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کو تلقین کی کہ شہر کی سڑکوں اور شاہراہوں پر تجاوزات کو مستقبل بنیادوں پر ختم کرنے کیلئے مرکزی انجمن تاجراںکے نمائندگان اور متعلقہ یونین کونسلوں کے چیئرمینوں کو آن بورڈ لیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ٹریفک سنگنلز کو بحال کیا جائے روڈ انجینئرنگ کی طرف خصوصی توجہ دی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے کے علاوہ سینی ٹیشن کے نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہر کے اہم چوکوں اور چوراہوں کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک ہونا چاہیئے اور غلط پارکنگ کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ تاجراپنے کاروبار کو اپنی دکانوں کے اندر محدود رکھیں اور اپنی دکانوں کے سامنے سڑکوں کو ٹریفک کیلئے چھوڑ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہر کی اہم سڑکوں پر ریڑھیوں کی بھرمار ٹریفک جام کا باعث بن رہی ہے ان کے سدباب کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ۔ محمد منشاء اللہ بٹ نے کہاکہ تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن سے قبل اس کی بھرپور تشہیر کی جائے اور مقررہ تاریخ کے بعد بلاامتیاز مہم کا آغاز کیا جائے ۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ ماضی کی طرح مرکزی انجمن تاجراں سیالکوٹ شہر یوں کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے اقدامات کی حمایت کریں گے ۔ جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجراں حاجی احسان الحق بٹ نے کہا کہ سیالکوٹ کے تاجر باشعور ہیں اور شہر کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ دکاندار مقررہ تاریخ تک ہر قسم کی تجاوزات کو از خود ہٹا لیں گے اس سلسلہ میں دکانداروں سے زور زبردستی سے اجتناب کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی انجمن تاجراں شہریوں کے فلاح و بہبود کے منصوبوں میں ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے ہمہ وقت تیار اور ماضی قریب میں لہائی بازار میں اپنی پختہ عمارتوں کو گرا کر اس کا ثبوت بھی فراہم کیا ہے ۔ میئر ایم سی ایس توحید اختر چودھری نے کہاکہ تجاوزات کا خاتمہ ان کی اولین ترجیح ہے اس سلسلہ میں یوسی چیئرمینز نواز بھٹی، سہیل احمد بٹ اور مجاہد مقبول پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پہلے دن سے مرکزی انجمن تاجراں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس کے رضا مندی سے تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کو حتمی شکل دی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے قیدیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے کام کا آغاز
سیالکوٹ میں بلدیاتی اداروں اور انتخابی طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے پروگرام کا دوسرامرحلہ کامیابی ..
ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ کا86واں یوم وفات 21اپریل کو منایا جا ئیگا
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے سمبڑیال میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کے منصوبوں کا افتتاح کردیا
حکومت پنجاب سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بہتر بنانے کے لئے پر عزم ہے، صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندرحیات
سیالکوٹ، مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے اور بروقت ویکسین کروانے کے لیے ہدایات جاری
ڈسٹرکٹ پریزن ہیلتھ کونسل سیالکوٹ کا ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں و اسیران کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو ..
جب تک خواتین کو انکا جائز مقام نہیں ملتا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکتا ،عرفان مفتی
سیالکوٹ، نماز جمعہ کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے
ہیموفیلیا اور خون کی بیماری میں مبتلا 75 فیصد افراد کو اپنی بیماری کا علم ہی نہیں ہوتا ، دیا ویلفیئر ..
سی ای اومحکمہ ہیلتھ سیالکوٹ کا انسداد ڈینگی مہم کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ
پسرور،تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے سائیکل سوار جاں بحق جاں
سیالکوٹ سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا یوم وفات 21اپریل( اتوار) کو منایا جائے گا
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان