سیالکوٹ ،پولیس نے فیکٹر ی مالکان کی طرف سے بیڑیوں میں جکڑ کر رکھے گئے کاریگر کو بازیاب کروالیا

اتوار 15 جنوری 2017 20:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) پولیس نے فیکٹر ی مالکان کی طرف سے بیڑیوں میں جکڑ کر رکھے گئے کاریگر کو بازیاب کروالیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ،ایک گرفتار ،دوسرا فرار ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سیالکوٹ ڈاکٹر محمد عابد خان کے حکم پر مراد پور پولیس کے سب انسپکٹر منیر نے بھاری نفری کے ہمراہ چٹی شیخاں میں گلوز کی فیکٹری میں چھاپہ مار کر 29سالہ صداقت علی کو بازیاب کروالیا ہے۔

اور اس کے باپ ریاست علی کی درخواست پر ملزمان ذوالفقار بٹ اور سرفراز کے خلاف لیبر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ جبکہ ذوالفقار بٹ کوڈیوٹی مجسٹریٹ سید افضل محمود کے رو برو پیش کیا گیا ۔ یاد رہے کہ غلام بنا ئے گئے گلوز میکرصداقت علی کے باپ ریاست علی نے ہفتہ کے بتایا تھا کہ اس کے بیٹے نے سرفراز بٹ ،عارف بٹ اور ذوالفقار بٹ سے اڑھائی سال قبل ایک لاکھ 70ہزار روپے پیشگی لی تھی اور 80روپے فی گلوز اجرت طے کر کے ملازم رکھا اس دوران مذکورہ مالکان بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے دوران جیرنٹرچلنے اور خراب ہو نے کے اخراجات بھی اس کی آمدن سے کاٹ لیتے جس پر اس نے تین ماہ قبل کام کرنے سے انکار کیا تو مالکان نے اسے زنجیروں سے باندھ لیااورزبردستی 18 گھنٹے کام کرواناشروع کر دیااوراس پر بیوی بچوں سے ملنے پر پابندی عائد کر دی جبکہ رات کے وقت اس کے پائوں کی زنجیر کو چارپائی سے باند ھ دیتے ریاست علی نے بتایا کہ مالکان اس کے پائوں کی زنجیروں کو نہ کھولتے ہیں صبح کے وقت مشین سے باندھ دیتے ہیں اور رات کے وقت چارپائی سے اور اسی حالت میں ہی اسے تین وقت کا کھانا مشین پر دیا جاتا،اس نے بتایا ماقبل ازیںملزمان میر ے 35 سالہ بھائی شناخت علی کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا تھا جو کہ بعد ازاں انتقال کر گیااور مالکان نے اس کا جنازہ روک کر میرے سے 1 لاکھ6 ہزارروپے کی پیشگی وصول کی تھی۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے زنجیروں میں جکڑے گئے نوجوان کو بازیاب کرواکر لواحقین کے حوالے کردیا ہے۔ جبکہ فرار ہونے والے ملزم سرفراز بٹ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار ے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں